کورونا ویکسین کی خریداری سے متعلق کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس، ویکسین کی پاکستان درآمد پیچیدہ اور اہم معاملہ ہے،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

39
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی خریداری سے متعلق کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی پاکستان درآمد پیچیدہ اور اہم معاملہ ہے۔کمیٹی کا ٹارگٹ ہے کہ بہترین ویکسین کم قیمت پر پاکستان میں جلد از جلد مہیا ہو سکے۔فواد چوہدری نے کہا کہ قیمت سے زیادہ اہم ویکسین کا مکمل محفوظ ہونا ہے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔