کورونا کی صورتحال پر پیما سی ای سی کا آن لائن اجلاس (آج) ہوگا

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی)کورونا کی صورتحال پر پیما سی ای سی کا آن لائن اجلاس (آج) اتوار کو ہوگا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر پیما پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کریں گے۔ ہفتہ کو پیما کے سیکریٹری ڈاکٹر خبیب شاہد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اجلاس میں پیما کی کورونا ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ڈاکٹروں و …

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی)کورونا کی صورتحال پر پیما سی ای سی کا آن لائن اجلاس (آج) اتوار کو ہوگا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر پیما پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کریں گے۔ ہفتہ کو پیما کے سیکریٹری ڈاکٹر خبیب شاہد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اجلاس میں پیما کی کورونا ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ڈاکٹروں و دیگر طبی عملے کی کورونا سے حفاظت یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی اور اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر پیما کے صدر ڈاکٹر محمد افضل میاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں پیما کی ملک بھر میں جاری آن لائن ٹیلی میڈیسن سروس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ملک بھر کے ڈاکٹرز و طبی عملے کو حفاظتی کٹس کی فراہمی پر بھی غور ہو گا۔