کورونا کے حوالے سے اگلے 10 دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،عوام بازاروں اور مویشی منڈیوں میں خریداری اور عید کے دن کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا کے حوالے سے اگلے 10 دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اگر ہم نے عید سے پہلے بکرا منڈیوں اور بازاروں میں خریداری اور عید کے دن احتیاط نہ کی تو خدانخواستہ جو کورونا کا مثبت رجحان ہے وہ ایک مرتبہ پھر منفی ہو سکتا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا کے حوالے سے اگلے 10 دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اگر ہم نے عید سے پہلے بکرا منڈیوں اور بازاروں میں خریداری اور عید کے دن احتیاط نہ کی تو خدانخواستہ جو کورونا کا مثبت رجحان ہے وہ ایک مرتبہ پھر منفی ہو سکتا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام چیف سیکرٹریوں کے ساتھ نیشنل کمانڈ اور آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اگلے 10 دن بہت اہم ہیں۔ اسد عمر نے لوگوں سے کہا کہ وہ بازاروں، قربانی کے جانوروں کی منڈیوں میں خریداری کے دوران اور عید کے دن کورونا وائرس پھیلنے سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ان دنوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے ہیں تو کورونا کیسز میں کمی کا رجحان ایک بار پھر دوسری صورت میں بدل سکتا ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کوئٹہ میں این سی او سی اجلاس منعقد کیا جس کی میزبانی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کی۔ انہوں نے بلوچستان میں مثبتیت کے تناسب میں بہتری کا اعتراف کیا اور وزیراعلیٰ کی فراہم کردہ قیادت کی بھی تعریف کی۔

مزید خبریں