راولپنڈی۔ 6 ستمبر (اے پی پی) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے یوم دفاع کے موقع پر آپریشنز، اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی اور طویل خدمات کے صلہ میں فوج کے افسران و جوانوں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اتوار کو کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں شہداءاور غازیوں کے رشتہ داروں اور مسلح افواج کے حکام …
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے آپریشنز، نمایاں کارکردگی اور طویل خدمات کے صلہ میں فوج کے افسران و جوانوں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 6 ستمبر (اے پی پی) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے یوم دفاع کے موقع پر آپریشنز، اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی اور طویل خدمات کے صلہ میں فوج کے افسران و جوانوں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اتوار کو کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں شہداءاور غازیوں کے رشتہ داروں اور مسلح افواج کے حکام کو پروقار تقریب میں یہ ایوارڈ دیئے گئے۔ 18 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 50 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 19 افسران کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہداءکے ایوارڈ ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔








