کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے پنڈ دادنخان میں چھٹی مردم و خانہ شماری کے عمل کا مشاہدہ کیا

راولپنڈی ۔ 4 مئی (اے پی پی) کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے جمعرات کو پنڈ دادنخان میں چھٹی مردم و خانہ شماری کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا کہ کور کمانڈر اس موقع پر مردم شماری کے فرائض انجام دینے والے فوجیوں سے ملے۔ قبل ازیں کور کمانڈر منگلا کو جہلم کنٹونمنٹ نے سول انتظامیہ کے حکام‘ پاکستان …

راولپنڈی ۔ 4 مئی (اے پی پی) کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے جمعرات کو پنڈ دادنخان میں چھٹی مردم و خانہ شماری کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا کہ کور کمانڈر اس موقع پر مردم شماری کے فرائض انجام دینے والے فوجیوں سے ملے۔ قبل ازیں کور کمانڈر منگلا کو جہلم کنٹونمنٹ نے سول انتظامیہ کے حکام‘ پاکستان شماریات بیورو کے نمائندوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مردم شماری پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ کور کمانڈر نے مردم شماری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں مصروف سول اور عسکری عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply