راولپنڈی۔ 6 ستمبر (اے پی پی) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے یوم دفاع و شہداءکے موقع پر پشاور کینٹ میں منعقدہ تقریب میں پاک فوج کے افسران و جوانوں کو ملٹری ایوارڈ سے نوازا۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 9 افسران و جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 22 کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 35 کو تمغہ بسالت سے …
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے پاک فوج کے افسران و جوانوں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 6 ستمبر (اے پی پی) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے یوم دفاع و شہداءکے موقع پر پشاور کینٹ میں منعقدہ تقریب میں پاک فوج کے افسران و جوانوں کو ملٹری ایوارڈ سے نوازا۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 9 افسران و جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 22 کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 35 کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہداءکے ایوارڈ ان کے رشتہ داروں نے وصول کئے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے افسران و شہداءکے اہل خانہ نے شرکت کی۔ قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے یادگارِ شہداءپر پھول چڑھائے اور شہداءکے لئے فاتحہ خوانی کی۔








