راولپنڈی۔ 6 ستمبر (اے پی پی) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے یوم دفاع و شہداءکے موقع پر پاک فوج کے افسران، جوانوں اور شہداءکے خاندانوں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملیر کینٹ کراچی میں اس ضمن میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں 11 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 13 تمغہ امتیاز (ملٹری)، 14 تمغہ بسالت، افسران، …
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے پاک فوج کے افسران، جوانوں اور شہداءکے خاندانوں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 6 ستمبر (اے پی پی) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے یوم دفاع و شہداءکے موقع پر پاک فوج کے افسران، جوانوں اور شہداءکے خاندانوں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملیر کینٹ کراچی میں اس ضمن میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں 11 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 13 تمغہ امتیاز (ملٹری)، 14 تمغہ بسالت، افسران، جوانوں اور شہداءکے خاندانوں کو دیئے گئے۔ تقریب میں آرمی افسران، سپاہیوں اور شہداءکے اہل خانہ نے شرکت کی۔ قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ کی۔








