کولمبیا ، تومیکو کےیہی علاقے میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک ، 8 زخمی

بگوٹا۔24جنوری (اے پی پی):کولمبیا کے جنوبی محکمے ناریانو میں واقع شہر تومیکو کے ایک دیہی علاقے میں دھماکہ ہوا جس سے 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ شنہواکے مطابق دھماکہ ضلع لورینتے کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ناریانو کے گورنر لوئیس الفونسو ایسکوبار نے کہا کہ دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ یہ واقعہ مسلح تنازع سے متعلق نہیں تھا۔ …

بگوٹا۔24جنوری (اے پی پی):کولمبیا کے جنوبی محکمے ناریانو میں واقع شہر تومیکو کے ایک دیہی علاقے میں دھماکہ ہوا جس سے 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

شنہواکے مطابق دھماکہ ضلع لورینتے کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ناریانو کے گورنر لوئیس الفونسو ایسکوبار نے کہا کہ دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ یہ واقعہ مسلح تنازع سے متعلق نہیں تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر ایک گھر کے اندر موجود گیس سلنڈر کے باعث ہوا۔