کولمبیا کی ٹیم کوپاامریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیویارک۔11جولائی (اے پی پی):کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024 میں کولمبیا کی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میچ میں یوراگوئے کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچ گئی۔جیفرسن اینڈریس لیما نے واحد گول کر کے 2001کی چیمپئن اپنی ٹیم کولمبیا کو تیسری مرتبہ کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی دلا دی۔ سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے …

نیویارک۔11جولائی (اے پی پی):کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024 میں کولمبیا کی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میچ میں یوراگوئے کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچ گئی۔جیفرسن اینڈریس لیما نے واحد گول کر کے 2001کی چیمپئن اپنی ٹیم کولمبیا کو تیسری مرتبہ کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی دلا دی۔ سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں جن میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بینک آف امریکا سٹیڈیم، شارلٹ، شمالی کیرولینا کے مقام پر کھیلے گئے چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں کولمبیا اور یوراگوئے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد کولمبیا کی ٹیم نے یوراگوئے کی ٹیم کو 0-1 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کولمبین فٹ بال ٹیم کے جیفرسن اینڈریس لیما نے میچ 39 ویں منٹ میں ایک گول کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔کولمبیا کا کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں مقابلہ دفاعی چیمپئن ارجنٹائن سے ہوگا۔