کومبیکس 7ویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ تیسرا روز،پاکستانی کھلاڑیوں نے 2 طلائی، 4 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے جیت لئے

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):پاکستان نے کومبیکس 7ویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ کے تیسرے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی، 4 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے جیت لیے۔اتوار کوکومبیکس 7ویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے جہاں ایشیا بھر کے کھلاڑیوں نے مختلف ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے 2 طلائی، 4 چاندی …

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):پاکستان نے کومبیکس 7ویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ کے تیسرے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی، 4 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے جیت لیے۔اتوار کوکومبیکس 7ویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے جہاں ایشیا بھر کے کھلاڑیوں نے مختلف ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے 2 طلائی، 4 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے حاصل کیے، جس سے چیمپئن شپ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔مردوں کے -48 کلوگرام مقابلے میں احمد مزمل نے پاکستان کے لیے چاندی کاتمغہ جیتا جبکہ قریشی محمد سلیمان اور انصاری نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

اس کیٹیگری میں افغانستان کے تمیم رحمانی نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔مردوں کے -55 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں میں افغانستان کے عکید حکم الدین نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ پاکستان کے یاسر محمد نے چاندی کاتمغہ حاصل کیا۔ پاکستان کے سمیر محمد اور اکبر ش محمد معاذ نے کانسی کے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔خواتین کے -44 کلوگرام مقابلے میں پاکستان کی انور عائشہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا جبکہ حبیبہ ام نے چاندی کاتمغہ حاصل کیا۔

سروری مناہل اور اسلم صفیہ نے کانسی کے تمغے جیت کر پاکستان کے لیے مکمل پوڈیم فنش یقینی بنایا۔خواتین کے -49 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کی خان ایمان نے طلائی تمغہ جیتاجبکہ فاطمہ گھوس نے چاندی کاتمغہ حاصل کیا۔ خواکانی فاطمہ زہرہ اور خان خدیجہ نے کانسی کے تمغے جیت کر پاکستان کی خواتین تائیکوانڈو کی برتری ثابت کی۔مزید ویٹ کیٹیگریز کے مقابلے ابھی باقی ہیں اور پاکستانی کھلاڑی مزید کامیابیاں سمیٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔