کووڈ 19 وباءکی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر امین الحق

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کووڈ 19 وباءکی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بدھ کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے آئی کا کردار اہم ہے اور وزارت اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ امین …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کووڈ 19 وباءکی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بدھ کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے آئی کا کردار اہم ہے اور وزارت اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ امین الحق نے ٹیلی کام انڈسٹری کے کردار کو سراہا اور سیلولر موبائل آپریٹرز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر نے موبائل آپریٹرز سے کہا کہ آن لائن تعلیم میں معاونت کے لئے طلبہ کو خصوصی بنڈل آفرز تیار پیش کی جائیں۔ سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ اور آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔