کووڈ -19 کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہوئی ہے، یونیسیف

91
سعودی عرب اور یونیسیف کے درمیان مشترکہ معاہدے پر دستخط

اقوام متحدہ ۔25جنوری (اے پی پی):یونیسیف نے کہا کہ کووڈ- 19 کی وبا وجہ سے سکولوں کی بندش نے دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم کوشدیدنقصان پہنچایا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کی ایجنسی نے کہا کہ 616 ملین سے زیادہ طلبا اب بھی مکمل یا جزوی سکولوں کی بندش سے متاثر ہو رہے ہیں۔

یونیسیف نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک میں سکول بند ہونے کے باعث لاکھوں بچے بنیادی مہارتیں حاصل کرنے سے محروم ہونے کے علاوہ طلبا کی ذہنی صحت کو بہت متاثر کیا ہے۔

یونیسیف کے چیف آف ایجوکیشن رابرٹ جینکنز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم بچوں کی سکولنگ میں ہونے والے نقصان کو ایک ناقابل تسخیر پیمانے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ صرف سکولوں کو دوبارہ کھولنا کافی نہیں ہے بلکہ بچوں کی تعلیم کو بحال کرنا بھی بہت ضروری ہے۔

یونیسیف نے رپورٹ کیا کہ سکولوں کی بندش سے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں 70 فیصد تک 10 سال کے بچوں کو ایک سادہ متن پڑھنے یا سمجھنے میں قاصر کردیا ہے ۔یونیسیف نے مزید کہا کہ امریکامیں، ٹیکساس، کیلیفورنیا اور میری لینڈ سمیت کئی ریاستوں میں سیکھنے کے عمل میں کمی دیکھی گئی ہے۔