اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):کووڈ 19 کی عالمی وبا کے باوجود پاکستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے، رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران شعبہ نے 6.05 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدا کا حجم 5.76 ارب ڈالر رہا تھا۔ الفت ٹیکسٹائل ملز کے منیجنگ ڈائریکٹر عدیل عثمان نے کہا ہے کہ …
کووڈ 19 کے باوجود پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر میں نمایاں بہتری، رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 6.05 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):کووڈ 19 کی عالمی وبا کے باوجود پاکستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے، رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران شعبہ نے 6.05 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدا کا حجم 5.76 ارب ڈالر رہا تھا۔ الفت ٹیکسٹائل ملز کے منیجنگ ڈائریکٹر عدیل عثمان نے کہا ہے کہ سال 2020 کے دوران کورونا کی وبا ایک بڑا مسئلہ رہی ہے تا ہم کووڈ 19 کی عالمی وبا کے باوجود ملک میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور قومی برآمدات میں شعبہ کا مجموعی حصہ 60 فیصد ہے جبکہ مجموعی قومی پیداوار میں شعبہ کا حصہ 8.5 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر 15 ملین افراد کو روزگار بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے عالمی بزنس میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے ۔ سال 2019اور 2020 کے دورا ن941 ارب ڈالر کی عالمی تجارت میں ملک کے حصہ میں اضافہ کےلئے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہوگی اور اس حوالہ سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا شعبہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے جس سے عالمی منڈی کے رجحانات اور ضروریات کے تحت مصنوعات کی تیاری سے زرمبادلہ کے حصول میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔








