اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):کوکا کولا فائونڈیشن اور کوکا کولا سسٹم نے سماجی تنظیم رزق کے ساتھ اشتراکت میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد کھانے پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے، مہم کے تحت 3,000 راشن بیگز جن میں آٹا، چاول، گھی/تیل، چینی اور دالیں شامل ہیں ، تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ کوکا کولا فائونڈیشن کی جانب …
کوکا کولا فائونڈیشن کی سماجی تنظیم رزق کے ساتھ شتراکت، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد کھانے پہنچانے کا منصوبہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):کوکا کولا فائونڈیشن اور کوکا کولا سسٹم نے سماجی تنظیم رزق کے ساتھ اشتراکت میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد کھانے پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے، مہم کے تحت 3,000 راشن بیگز جن میں آٹا، چاول، گھی/تیل، چینی اور دالیں شامل ہیں ، تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
کوکا کولا فائونڈیشن کی جانب سے جمعرات کویہاں جاری بیان کے مطابق ہر راشن پیک ایک خاندان کے لئے ایک مہینے تک خوراک کی ضرورت پوری کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے، اس کے ساتھ کمیونٹی دسترخوان اور پینے کے صاف پانی کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ شدید متاثرہ علاقوں میں کمبل، بستر اور خواتین کی بنیادی ضروریات کے سامان بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔اس منصوبے کے لیے کوکا کولا فائونڈیشن نے 1 لاکھ امریکی ڈالر دیئے ہیں جبکہ کوکا کولا سسٹم (جس میں کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ، کمپنی کا ترک باٹلنگ پارٹنر، سی سی آئی شامل ہے ، نے 30 ہزار ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔
کوکا کولا کے رضاکار رزق کی ٹیم کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں تک سامان پہنچا رہے ہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جو دور دراز ہیں اور جہاں سردی کے آغاز سے پہلے مدد پہنچانا ضروری ہے۔کوکا کولا فائونڈیشن کے صدر کارلوس پاگوگا نے کہا کہ پاکستانی عوام کی ہمت اور حوصلہ ہمارے لیے متاثر کن ہے۔ 2022ء کے سیلاب کے بعد بھی کوکا کولا فائونڈیشن نے بلوچستان میں فوری امداد فراہم کی تھی اور کوکا کولا پاکستان نے ٹھٹھہ میں پینے کے صاف پانی کے لیے سولر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا تھا۔ ہم رزق اور پنجاب، کے پی اور جی بی کی حکومتوں کے مشکور ہیں جن کی مدد سے یہ کام تیزی سے ممکن ہوا۔سی سی آئی پاکستان کے جنرل مینیجر، سنائے سانلی نے بتایاکہ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری ٹیم سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہے اورداسانی پانی کی بوتلیں، راشن بیگز، بستر اور خواتین کے لیے ضروری سامان پہنچا رہی ہے۔ رزق کے سی ای او قاسم جاوید نے کہا کہ کوکا کولا کا تعاون کمیونٹیز کو سہارا دینے کے لیے نہایت اہم ہے۔








