مونٹریال ۔7اگست (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی کوکو گف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار میک کارٹنی کیسلر پر مشتمل امریکی جوڑی نے ڈبلیو ٹی اے کینیڈین ا وپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔کوکو گف اورمیک کارٹنی کیسلرپر مشتمل امریکی جوڑی نے ویمنز ڈبلز کے فائنل میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈاور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژینگ پر …
کوکو گف اورمیک کارٹنی کیسلرپر مشتمل امریکی جوڑی کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں داخل

مزید خبریں
مونٹریال ۔7اگست (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی کوکو گف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار میک کارٹنی کیسلر پر مشتمل امریکی جوڑی نے ڈبلیو ٹی اے کینیڈین ا وپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔کوکو گف اورمیک کارٹنی کیسلرپر مشتمل امریکی جوڑی نے ویمنز ڈبلز کے فائنل میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈاور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی۔
کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی کوکو گف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار میک کارٹنی کیسلر پر مشتمل امریکی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈاور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو 4-6، 6-1 اور 11-13 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔








