ایبٹ آباد۔ 04 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے دریائے سندھ میں نہانے پر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود نے انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر دریائے سندھ میں نہانے اور سوئمنگ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق ایک ماہ تک رہے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف زیردفعہ 188 پی پی سی مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔