کوہ سلیمان ڈویژن کا قیام پسماندگی کےخاتمے اور گڈ گورننس کی جانب اہم قدم ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ۔ 29 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان کے پہاڑ یہاں کے غیرت مند قبائل کی تاریخ اور مسکن ہے، کوہ سلیمان ڈویژن کا قیام یہاں کی پسماندگی کےخاتمے اور گڈ گورننس کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوہ سلیمان ڈویژن کے قیام اور رکنی کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا درجہ سے متعلق رکنی میں …

کوئٹہ۔ 29 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان کے پہاڑ یہاں کے غیرت مند قبائل کی تاریخ اور مسکن ہے، کوہ سلیمان ڈویژن کا قیام یہاں کی پسماندگی کےخاتمے اور گڈ گورننس کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوہ سلیمان ڈویژن کے قیام اور رکنی کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا درجہ سے متعلق رکنی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان صرف ایک ڈویژن کے قیام کےنام تک محدود نہیں بلکہ یہاں تمام سہولیات بھی فراہم کرینگے اگر ڈویژن بنایا ہے تو اس کی ذمہ داری بھی اٹھائینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بنانے کا مقصد اس خطے کی ترقی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ رکنی جو کہ یونین کونسل ہے آج ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بننے جارہا ہے ۔

انہوں نے نئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام ، ریزیڈنشل کالج کی تکمیل ، نہاڑکور ڈیم کی تکمیل، رکنی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے ، رکنی ماڈل بازار پر آج سے ہی کام کا آغاز ، رکنی پریس کلب کے قیام اور ہاؤسنگ اسکیم اور رکنی کو میونسپل کمیٹی ڈیرہ کیتھران کا نام دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈویژن کے اضلاع کے لوگ آپس میں بھائی ہے اور جیسا کوہ سلیمان اونچا ہے ایسے ہی یہاں کے لوگوں کے سر اونچے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو ایک لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا ہے اور سوچے سمجھے سازش کے تحت یہاں کے نوجوانوں کو ریاست سے دور کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اس جنگ اور پراپگنڈا کا حصہ کسی صورت نہیں بنیں گے بلوچ اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں بلوچ قوم نے یہی رہنا ہے اور یہی ہی ہماری بقا اور خوشحالی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت سے غلطی ہو سکتی ہے اور آپ گورننس سے ناراض ہو سکتے ہو لیکن ریاست سے کبھی ناراض نہیں ہوا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ میں جو وعدہ کرتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں میں نے آج جو وعدہ کیا ہے اسے پایہ تکمیل تک ضرور پہچاونگا تقریب میں اقوام کیتھران ، بگٹی، زرکون ، بزدار، غرشین اور لغاری سمیت دیگر مقامی اقوام کی کثیر تعداد شریک تھی جلسہ سے راکین صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل ، حاجی علی مدد جتک ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر باز محمد کھیتران ، سابق صوبائی وزیر نصیب اللہ مری ،

نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالکریم کیتھران ، ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی شمبانی، ضلع چیئرمین کوہلو میر نثار احمد مری اور زوکون قبیلے سے تعلق رکھنے والے سمیع خان زرکون نے بھی خطاب کیا اور وزیراعلیٰ کے اس احسن اور عوام دوست اقدام کو بھرپور سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی یونین کونسل کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کی حیثیت دی گئی ہے اور یقیناً اس کا سہرا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو جاتا ہے۔

 

مزید خبریں