کویت میں 2خواتین نے سیلز مین کو باتوں میں لگا کر ہیرے کی انگوٹھی چرا لی

کویت سٹی ۔ 26 اگست (اے پی پی) کویت میں 2خواتین نے دکان پر موجود سیلز مین کو باتوں میں لگا کر ہیرے کی انگو ٹھی چرا لی ۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی مشہور جیولری کی دکان پر 2 نقاب پوش خواتین نے ایک ہندوستانی سیلز مین کو باتوں میں لگا کر انتہائی مہارت سے ہیرے کی انگوٹھی چرا لی ۔کچھ دیر بعد جب سیلز مین نے …

کویت سٹی ۔ 26 اگست (اے پی پی) کویت میں 2خواتین نے دکان پر موجود سیلز مین کو باتوں میں لگا کر ہیرے کی انگو ٹھی چرا لی ۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی مشہور جیولری کی دکان پر 2 نقاب پوش خواتین نے ایک ہندوستانی سیلز مین کو باتوں میں لگا کر انتہائی مہارت سے ہیرے کی انگوٹھی چرا لی ۔کچھ دیر بعد جب سیلز مین نے ڈبے میں دیکھا تو ایک انگوٹھی غائب تھی جس پر اس نے فورا مالک کو اطلاع دی ۔جیولری شاپ کے مالک نے سی سی ٹی وی کیمروں سے بنی ویڈیو کویتی پولیس کو فراہم کر دی جس میں واضح طور پر ان خواتین کو انگوٹھی چراتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے متعلقہ خواتین کی تلاش شروع کر دی۔

Leave a Reply