کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے ملاقات انتہائی مفید رہی، وزیراعظم شہباز شریف

کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے ملاقات انتہائی مفید رہی، وزیراعظم شہباز شریف

129
Prime Minister Shahbaz Sharif
Prime Minister Shahbaz Sharif

نیویارک۔25ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے اپنی ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات میں ہمارے باہمی تعلقات کا مجموعی حجم بالخصوص سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا،ہمیں کویت کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔

بدھ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے مجموعی حجم بالخصوص سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون اور عوامی وفود کے تبادلوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کویتی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ، ہمیں کویت کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر ہے اور ہم دونوں ملکوں کے مفاد میں معاشی سرمایہ کاری کیلئے مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔