کوئٹہ۔ 25 اپریل (اے پی پی):کو ئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر کے مختلف علا قوں میں سڑکوں کی توسیع کا عمل جاری ہے ۔سریاب روڈ پہلے فیز میں اب تک ساڑھے سات کلو میٹر روڈ مکمل ہو چکا ہے جبکہ و زیر اعلی بلو چستان میر سر فر از بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہر کی تر قی اور خو بصورتی کے لئے کو ئی کسر نہیں چھوڑے گے۔
و زیر اعلی بلو چستان کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ روڈ سمیت شہر کے جتنے بڑے منصوبے ہیں ان کو جلد مکمل کیا جا ئے گا ،کو ئٹہ کو ایک جدید شہر بنانے کے تمام وسائل بروے کا ر لا ئے جا رہے ہیں کو ئٹہ پیکج کے تحت سریاب روڈ پر نو ے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ شاہوانی ایینو پر بھی کام مکمل ہونے سے شہر یوں سے سکھ کا سانس لیا ۔شہر یوں کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ تو سیع منصوبے سے ٹریفک کی صورتال میں بہتری آئی ہے
انہوں نے سریاب روڈ کے فیز ٹو منصوبے شروع کرنے پر صو بائی حکومت کے فیصلے کو سراہا اور سروس روڈ پر بھی جلد کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔