صوبائی دارالحکومت میں پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت لاہور میں مزید 8 میچز کھیلے جائیں گے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایونٹ کے لیے شہر میں جامع اور فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔
کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے،بلال صدیق کمیانہ

مزید خبریں
لاہور۔21اپریل (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت میں پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت لاہور میں مزید 8 میچز کھیلے جائیں گے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایونٹ کے لیے شہر میں جامع اور فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔منگل کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا، جس کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور فروغ خوش آئند ہے اور لاہور پولیس اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔








