کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس اور خوراک پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان

اسلام آباد ۔29اپریل (اے پی پی)سابق عالمی چیمپئن سکواش جان شیرخان نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ انٹرنیشنل سطح پر نتائج حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس اور خوراک پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ دنوں آسٹریلیا میں کھیلی گئی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے دس …

اسلام آباد ۔29اپریل (اے پی پی)سابق عالمی چیمپئن سکواش جان شیرخان نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ انٹرنیشنل سطح پر نتائج حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس اور خوراک پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ دنوں آسٹریلیا میں کھیلی گئی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے دس کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، سکواش،شوٹنگ، ریسلنگ، ٹیبل ٹینس، ہاکی،ویٹ لیفٹنگ،سوئمنگ شامل ہیں جن میں سے ویٹ لیفٹنگ اور ریسلنگ کے کھلاڑیوں نے شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے اور کانسی کے تمغے حاصل کئے،انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں یورپین کھلاڑیوں جیسی فٹنس نہیں تھی، اگر کھلاڑیوں میں فزیکل فٹنس ہوتی تو مزید میڈلز لائے جا سکتے تھے

مزید خبریں