کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو407.37ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا
کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو407.37ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.097فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو370.14ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،مئی میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 38.25ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 41.25ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 34.48ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2025میں کھیلوں کے سامان کی مجموعی برآمدات کاحجم 408.56ملین ڈالرتھا،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں فٹ بالزکی برآمدات سے ملک کو241.47ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 207.84ملین ڈالرکے مقابلہ میں 16.17فیصدزیادہ ہے،مالی سال کے پہلے 11ماہ میں دستانوں کی برآمدات کاحجم 66.67ملین ڈالراورکھیلوں کے دیگرسامان کی برآمدات کاحجم 99.23ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔








