کنگسٹن۔ 26 مئی (اے پی پی) رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہو گئی، پاکستانی آل راﺅنڈر شاداب خان، انگلش بلے باز ایلکس ہیلز اور سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا مہنگے داموں فروخت ہوئے ہیں، نوجوان پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد حسنین کو دفاعی چیمپئن ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے خرید لیا، وہاب ریاض کو ٹریڈنٹس فرنچائز نے برقرار رکھا ہے۔ سی …
کیریبین پریمیئر لیگ 2019ءڈرافٹ، شاداب خان، ایلکس ہیلز اور لاستھ مالنگا مہنگے داموں فروخت، دفاعی چیمپئن ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد حسنین کو خرید لیا

مزید خبریں
کنگسٹن۔ 26 مئی (اے پی پی) رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہو گئی، پاکستانی آل راﺅنڈر شاداب خان، انگلش بلے باز ایلکس ہیلز اور سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا مہنگے داموں فروخت ہوئے ہیں، نوجوان پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد حسنین کو دفاعی چیمپئن ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے خرید لیا، وہاب ریاض کو ٹریڈنٹس فرنچائز نے برقرار رکھا ہے۔ سی پی ایل ڈرافٹنگ کی تقریب کے پہلے راﺅنڈ میں شاداب خان، ایلکس ہیلز اور مالنگا 1 لاکھ اور 60 ہزار ڈالرز میں فروخت ہو گئے، شاداب خان گیانا امیزن واریرز کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، ہیلز بارباڈوس ٹریڈنٹس، مالنگا سینٹ لوشیا سٹارز اور ایسورو اودانا سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کی نمائندگی کریں گے، وہاب ریاض کو ٹریڈنٹس فرنچائز نے برقرار رکھا ہے، جمیکا تلاواز نے آندرے رسل اور ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے ڈیوائن براوو کو برقرار رکھا ہے، ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے ابھرتے ہوئے نوجوان پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد حسنین کو بھی اپنا بنا لیا، کیرن پولارڈ جنہوں نے گزشتہ سیزن میں سینٹ لوشیا سٹارز کی قیادت کی تھی نے ہوم فرنچائز ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کو جوائن کر لیا، کرس گیل کی بھی ہوم فرنچائز جمیکا تلاواز میں واپسی ہوئی ہے جبکہ جیسن ہولڈر بارباڈوس ٹریڈنٹس کی نمائندگی کریں گے۔ دفاعی چیمپئن ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے سنیل نارائن، کولن منرو، دنیش رامدین، ڈیرن براوو، علی خان اور خیری پائری کو برقرار رکھا ہے۔ وہاب ریاض ٹریڈنٹس کے ساتھ برقرار رہیں گے۔








