ویلنگٹن۔24مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی فاسٹ بولر کیلی نائٹ کو جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے پہلی بار ویمنز ون ڈے سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق کیلی نائٹ نے حال ہی میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا تھا جہاں انہوں نے 2 میچوں میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 2023 کے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کا …
کیلی نائٹ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئےنیوزی لینڈ ویمنزسکواڈ میں شامل
ویلنگٹن۔24مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی فاسٹ بولر کیلی نائٹ کو جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے پہلی بار ویمنز ون ڈے سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق کیلی نائٹ نے حال ہی میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا تھا جہاں انہوں نے 2 میچوں میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 2023 کے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کا حصہ رہنے والی کیلی نائٹ کو مقامی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ ملی ہے، جہاں انہوں نے سپر سمیش اور ہیلی برٹن جان سٹون شیلڈ میں اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ہیڈ کوچ بین سائر نے ان کی شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیلی نائٹ کے پاس بہترین رفتار اور کنٹرول ہے جو بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے کام آئے گا۔
کیلی نائٹ کو مولی پین فولڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انجری سے نجات پانے والی سوزی بیٹس، فلورا ڈیون شائر اور جارجیا پلمر کی بھی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ ون ڈے سیریز کے لئے جنوبی افریقہ کے خلاف نیوزی لینڈ ویمنز سکواڈ میلی کیر (کپتانی)، سوزی بیٹس، فلورا ڈیون شائر، ایزی گیز، میڈی گرین، بروک ہالیڈے، بری ایلنگ، جیس کیر، کیلی نائٹ، روزمیری مائر، نینسی پٹیل، جارجیا پلمراور ایزی شارپ پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔









