کیمرون میں صدارتی الیکشن (کل) ہو گا،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی پرامن اور منصفانہ انتخابات کی اپیل

جنیوا۔05 اکتوبر(اے پی پی) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوٹریش نے کیمرون میں(کل) اتوار کو ہونے والے صدر کے انتخاب کو پرامن اور منصفانہ طریقے سے کرانے کی اپیل کی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے کیمرون میں تمام فریقوں سے انتخابات سے قبل، انتخابات کے دوران اور انتخابات کے بعد سختی برتنے کی اپیل کی۔انتونیو گوٹریش کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے کیمرون …

جنیوا۔05 اکتوبر(اے پی پی) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوٹریش نے کیمرون میں(کل) اتوار کو ہونے والے صدر کے انتخاب کو پرامن اور منصفانہ طریقے سے کرانے کی اپیل کی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے کیمرون میں تمام فریقوں سے انتخابات سے قبل، انتخابات کے دوران اور انتخابات کے بعد سختی برتنے کی اپیل کی۔انتونیو گوٹریش کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے کیمرون کے شہریوں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی بھی اپیل کی۔انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں سے بھی اپیل کی کہ وہ انتخابی عمل سے متعلق کسی بھی طرح کے مسئلے کے سلسلے میں قائم قانونی اور آئینی شقوں کا سہارا لیں۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدر کے عہدے کے لئے 9 امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں