کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد سامنے آنے پر شام میں حملے کئے جائیں گے، فرانسیسی صدر

پیرس ۔ 14 فروری (اے پی پی) فرانس کے صدر ایمانویل ماکرون نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد سامنے آنے پر شام میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا جہاں سے یہ کیمیائی حملے کئے گئے یا جہاں ان کی منصوبہ بندی کی گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر نے کہا کہ تاحال فرانس …

پیرس ۔ 14 فروری (اے پی پی) فرانس کے صدر ایمانویل ماکرون نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد سامنے آنے پر شام میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا جہاں سے یہ کیمیائی حملے کئے گئے یا جہاں ان کی منصوبہ بندی کی گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر نے کہا کہ تاحال فرانس کی مسلح افواج کے پاس ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ شامی صدر بشارالاسد نے اپنے شہریوں کے خلاف ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہے تاہم شامی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد سامنے آنے کے بعد وہ شام پر حملوں کا حکم دینے میں کوئی دیر نہیں کریں گے۔

مزید خبریں