کینیڈااور یوراگوئے کے درمیان کوپاامریکا فٹ بال چیمپئن شپ کی تیسری پوزیشن کے لئے میچ 13جولائی کو کھیلا جائے گا

نیویارک۔11جولائی (اے پی پی):کینیڈا اور یوراگوئے کی ٹیموں کے درمیان کوپاامریکا فٹ بال چیمپئن شپ کی تیسری پوزیشن کے لئے میچ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے،جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ …

نیویارک۔11جولائی (اے پی پی):کینیڈا اور یوراگوئے کی ٹیموں کے درمیان کوپاامریکا فٹ بال چیمپئن شپ کی تیسری پوزیشن کے لئے میچ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے،جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

کوپاامریکا فٹ بال چیمپئن شپ کی تیسری پوزیشن کے لئے میچ میں کینیڈا اور یوراگوئے کی ٹیمیں بینک آف امریکا سٹیڈیم، شارلٹ، شمالی کیرولینا کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔اس سے قبل چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم نے کینیڈا کی ٹیم کو 0-2 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں کولمبیا کی ٹیم نے یوراگوئے کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو ہارڈ راک سٹیڈیم، میامی گارڈنز، فلوریڈا میں کھیلا جائے گا۔