اوٹاوا۔25دسمبر (اے پی پی):کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کرسمس اور قائد ڈے کے موقع پر اپنے تہینتی پیغام میں اپنی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کینیڈا کے عوام اور کینیڈین نژاد پاکستانی مسیحی برادری کو اور نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو پاکستان مشن اوٹاوا کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری کی دعائوں میں …
کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کا کرسمس اور قائد ڈے کے موقع پر تہینتی پیغام

مزید خبریں
اوٹاوا۔25دسمبر (اے پی پی):کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کرسمس اور قائد ڈے کے موقع پر اپنے تہینتی پیغام میں اپنی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کینیڈا کے عوام اور کینیڈین نژاد پاکستانی مسیحی برادری کو اور نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو پاکستان مشن اوٹاوا کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری کی دعائوں میں شامل ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ نیا سال کووڈ۔19 کی ویکسین کے ذریعے ہم سب کے لئے خوشیاں لائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو پر امید رہنا چاہئے کہ ہم دوبارہ معمول کی زندگی کی جانب لوٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جان کی بازی ہار جانے والے اپنے پیاروں کے لئے بھی دعا گو ہیں۔ رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ میں اپنے پاکستانی بھائیوں کو قائد اعظم ڈے کے موقع پر خصوصی مبارکباد بھی دیتا ہوں۔








