کینیڈا نے بھارت کی سفری ہدایات کو مسترد کردیا

146
کینیڈا بھارتی

اوٹاو۔21ستمبر (اے پی پی):کینیڈا نے بھارتی حکومت کی جانب سے کینیڈا میں مقیم بھارتی شہریوں کیلئے جاری کی گئی سفری ہدایات کو مسترد کردیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو ٹھہرانے کے بعد بھارت نے اپنے شہریوں خصوصا طلبا، جو کینیڈا جانے کے خواہشمند ہیں یا وہاں مقیم ہیں انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے جسے کینیڈا نے مسترد کردیاہے۔

کینیڈا کے پبلک سیفٹی منسٹر ڈومینک لی بلینک نے بھارت کی ٹریول ایڈوائزری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا تمام لوگوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔