کینیڈا نے مزید دو ہزار غیر ملکی کارکنوں کو مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی ہے۔
کینیڈا کی مستقل رہائش کے لیے دو ہزار غیرملکی ہنرمند ورکرز سے درخواستیں طلب

مزید خبریں
اوٹاوا۔17ستمبر (اے پی پی):کینیڈا نے مزید دو ہزار غیر ملکی کارکنوں کو مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی ہے۔
اردو نیوز کے مطابق یہ اقدام وفاقی حکومت کے اُس منصوبے کے تحت تازہ ترین پیش رفت ہے جس کے ذریعے دسیوں ہزار عارضی کارکنوں کو مستقل رہائشی کا درجہ دینے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔کینیڈین حکومت نے رواں برس مارچ میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ایسا اقدام محدود پیمانے پر شروع کر رہی ہے جس کے ذریعے سال 2026 اور 2027 میں 33 ہزار تک ہنرمند عارضی غیر ملکی کارکنوں کو مستقل رہائش حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (آئی آر سی سی) کے ترجمان میتھیو کروپوچ نے ڈیلی ہائیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس اقدام میں ایسے افراد کو ہدف بنایا جائے گا جو پہلے ہی کینیڈا کی معیشت میں مختلف شعبوں اور بالخصوص اُن شعبوں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جہاں افرادی قوت کی طلب زیادہ ہے۔








