آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے جنوب مغربی علاقے میں دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
آسٹریلیا ، میلبورن میں دو گاڑیوں کے تصادم میں 2 خواتین ہلاک

مزید خبریں
کینبرا۔17ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے جنوب مغربی علاقے میں دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
شنہوا کےمطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ میلبورن کے مرکزی علاقے میں واقع پوائنٹ کک کے علاقے میں ایک چوراہے پر پیش آیا، جہاں ٹویوٹا اور پورش گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں۔پولیس نے بتایا کہ ٹویوٹا کی 33 سالہ خاتون ڈرائیور اور 67 سالہ خاتون مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔پورش کے 53 سالہ ڈرائیور کو غیر خطرناک نوعیت کے زخموں کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق میجر کولیژن یونٹ کے تفتیش کاروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ 53 سالہ شخص تحقیقات میں تعاون کر رہا ہے۔






