سعودی عرب ، ایئرعربیہ کنسورشیم کا دمام ایئرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ایئرعربیہ کنسورشیم نے دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاض ۔17ستمبر (اے پی پی):ایئرعربیہ کنسورشیم نے دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سے ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ (اے او سی) کے حصول کے بعد کنسورشیم نے بتایا الشرقیہ ریجن سے پہلی پرواز اتوار 20 ستمبر سے ریاض کے لیے روانہ ہوگی۔ کنسورشیم پہلے مرحلے میں تین مقامات ریاض، جدہ اور مدینہ کے لیے خدمات فراہم کرے گا۔ دمام سے ریاض اور جدہ کے لیے یومیہ دو پروازیں جبکہ مدینے کے لیے روزانہ ایک پرواز چلائی جائے گی۔دمام ایئرپورٹس اتھارٹی کے سی ای او انجینیئر محمد بن علی الحسنی نے کہا کہ دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ سے ایئرعربیہ کی پروازیں متعدد مقامات کے لیے دستیاب ہوں گی۔