امریکا نے کینیڈا کو یورپی یونین کا پہلا ایسوسی ایٹ رکن بنانے کی تجویز پر بلاک کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود اور بھاری محصولات عائد کرنے کی دھمکی دے دی ۔
امریکا کی کینیڈا کو یورپی یونین کا پہلا ایسوسی ایٹ رکن بنانے کی تجویز پر بلاک کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود ، بھاری محصولات عائد کرنے کی دھمکی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔17ستمبر (اے پی پی):امریکا نے کینیڈا کو یورپی یونین کا پہلا ایسوسی ایٹ رکن بنانے کی تجویز پر بلاک کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود اور بھاری محصولات عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔
شنہوا کے مطابق یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لائن کی تجویز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات انہیں مضحکہ خیز لگتی ہے،اگر یہ اقدام کسی بھی لحاظ سے مخالفانہ کارروائی محسوس ہوا تو وہ یورپ پر بہت زیادہ محصولات عائد یا متعدد اشیا کی تجارت ر وک سکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر اس تجویز کا مقصد مثبت ہے تو کوئی مسئلہ نہیں، تاہم اگر نیت خراب ہوئی تو یورپ پر انتہائی بھاری محصولات عائد کیے جا سکتے ہیں جس کا امکان موجود ہے۔
دوسری جانب ارسولا فان ڈیر لائن نے یورپی پارلیمنٹ میں سالانہ خطاب کے دوران کہا کہ بلاک اور کینیڈا اپنے موجودہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے (سیٹا)سے تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئےمستقبل کے لیے اتحادکی سطح تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مجوزہ تعاون میں مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، دفاع، آرکٹک خطہ، توانائی، اہم معدنیات اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبے شامل ہوں گے۔
یورپی کمیشن کی صدر نے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ کینیڈا کے لیے یورپی یونین کے پہلے ایسوسی ایٹ رکن بننے کی راہ ہموار کرنے کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں اور کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو ممکنہ طور پر اعلیٰ ترین سطح تک لے جانا چاہتی ہیں۔






