کینیڈین دارالحکومت اوٹاوا میں تقریب،پاکستانی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو زچہ و بچہ کی صحت پر کام کرنے کے اعتراف میں فریزن ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا

100
Friesen Award 2023
Friesen Award 2023

اوٹاوا۔17نومبر (اے پی پی):کینیڈا میں پاکستانی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو زچہ و بچہ کی صحت پر کام کرنے کے اعتراف میں فریزن ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا ہے۔اس حوالے سے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو ایوارڈ دیا گیا ،تقریب میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ، کینیڈین محققین اور ہیلتھ سائنسز کے ماہرین نےبھی شرکت کی۔

ہائی کمیشن نےایکس پر جاری پوسٹ میں کہاکہ اس سال کے انعام یافتہ ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ ہیں جو زچگی ونوزائیدہ صحت اور غذائیت میں ان کی تحقیق اور خدمات کا صلہ ہے۔