امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ کیوبا امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے امکانات زیادہ نہیں ہیں
کیوبا امریکا کے لیے خطرہ ہے، مارکو روبیو

مزید خبریں
واشنگٹن ۔22مئی (اے پی پی):امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ کیوبا امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے امکانات زیادہ نہیں ہیں۔ بی بی سی کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے ایک دن پہلے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو پر 1996 میں دو طیارے گرانے اور امریکی شہریوں کی ہلاکت کا الزام لگایا۔روبیو نے کہا کہ امریکا اب بھی مسئلے کا حل سفارتی طریقے سے چاہتا ہے، لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ملک کو کسی بھی خطرے سے بچانے کا حق حاصل ہے۔مارکو روبیو نے یہ بھی کہا کہ کیوبا نے امریکہ کی جانب سے 100 ملین ڈالر کی انسانی امداد قبول کر لی ہے۔ اسی دوران ٹرمپ انتظامیہ مسلسل کیوبا پر دباؤ ڈال رہی ہے اور اس کی کمیونسٹ حکومت کو ختم کرنے کی بات بھی کر رہی ہے۔مارکو روبیو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکاری اب بھی ترجیح ہے، لیکن موجودہ حالات میں اس کے امکانات کم ہیں۔انھوں نے کیوبا پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ خطے میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، جسے کیوبا نے سختی سے رد کر دیا۔کیوبا کے وزیر خارجہ نے امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ فوجی جارحیت کو ہوا دے رہا ہے اور مسلسل ان کے ملک کے خلاف سخت اقدامات کر رہا ہے۔








