کیوبا پر پابندیاں ختم کی جائیں، برازیلی صدر کا امریکہ سے مطالبہ

برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ کیوبا پر عائد پابندیاں ختم کرے۔تاس کے مطابق بیان میں برازیلی صدر نے کہا کہ کیوبا پر اس ظالمانہ پابندی کو ختم کیا جائے اور کیوبن عوام کو اپنی زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔” انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو کیوبا کے عوام کے خودمختار فیصلے کے حق کو بھی تسلیم کرنا …

برازیلیا ۔19اپریل (اے پی پی):برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ کیوبا پر عائد پابندیاں ختم کرے۔تاس کے مطابق بیان میں برازیلی صدر نے کہا کہ کیوبا پر اس ظالمانہ پابندی کو ختم کیا جائے اور کیوبن عوام کو اپنی زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔” انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو کیوبا کے عوام کے خودمختار فیصلے کے حق کو بھی تسلیم کرنا چاہیے۔

لولا دا سلوا نے عالمی برادری سے ہیٹی میں جاری انسانی بحران پر بھی توجہ دینے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہیٹی کے لوگ بھوک کا شکار ہیں، مگر وہ بھی احترام کے مستحق ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی سطح پر انسانی مسائل کو نظر انداز کرنے کے بجائے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔