ہیملٹن۔8فروری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل انجری مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ڈیرل مچل کو گزشتہ چھ ، سات ماہ سے پائوں میں تکلیف کا سامنا ہے، اسی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ سے بھی دستبردار ہوگئے تھے، کیوی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں اپنی …
کیوی بلے باز ڈیرل مچل انجری مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

مزید خبریں
ہیملٹن۔8فروری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل انجری مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ڈیرل مچل کو گزشتہ چھ ، سات ماہ سے پائوں میں تکلیف کا سامنا ہے، اسی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ سے بھی دستبردار ہوگئے تھے، کیوی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں اپنی انجری سے مکمل ریکوری کے لئے آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے مکمل طور پر فٹ ہو سکیں۔
نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کے متبادل کے طور پر ابھی تک کسی کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم گلین فلپس اور مچل سنٹنر کو بیٹنگ آرڈر پر اوپر لائے جانے کا امکان ہے جبکہ ایک اضافی فاسٹ بائولر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے شرکت بھی مشکوک ہے، ولیمسن کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13 فروری سے ہیملٹن میں شروع ہوگا۔








