ڈمپرکواورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران 73 سالہ موٹرسائیکل سوار گرکرجاں بحق

ڈمپرکواورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران 73 سالہ موٹرسائیکل سوار گرکرجاں بحق

ملتان۔ 06 جولائی (اے پی پی):ملتان میں ڈمپر کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران موٹر سائیکل سوار گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو1122 کےمطابق افسوسناک حادثہ پیرکےروزبستی شاہ حسین روڈ پرپیش آیا جس میں ڈمپرکواوور ٹیک کے دوران توازن کھو کر سڑک پر گرنے سے 73 سالہ عاشق محمد ولد رجب علی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور متعلقہ پولیس نے فوری طورپرجائے حادثہ پرپہنچ کر امدادی کاروائی کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا۔ متوفی کےلواحقین نے قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے میت کو گھرمنتقل کرنےکی درخواست کی جس پرمتعلقہ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد میت کو ان کےحوالے کردیا۔