پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔پیر کو ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق گورنر نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعلی امجد حسین اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، …
گورنر خیبرپختونخوا کی گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد

مزید خبریں
پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔پیر کو ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق گورنر نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعلی امجد حسین اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور وفاق کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے نئی صوبائی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نو منتخب وزیر اعلی امجد حسین کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔







