دمشق۔12مارچ (اے پی پی):شام نے کیپٹاگون کی بڑی کھیپ اردن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ العربیہ اردو نے شامی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ کیپٹاگون کی کھیپ اردن سمگل کی جانی تھی۔ واضح رہے کہ اردن اور شام سمگلنگ کی روک تھام، اپنی سرحد کی حفاظت،ہتھیاروں اور منشیات کی سمگلنگ کے انسداد کے لیے ایک مشترکہ سکیورٹی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔