کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے بطور آئی جی اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان اسلام آباد کے مطابق نئے آئی جی اسلام آباد کی سنٹرل پولیس آفس آمدپر پولیس افسران و جوانوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا
کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے بطور آئی جی اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے بطور آئی جی اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان اسلام آباد کے مطابق نئے آئی جی اسلام آباد کی سنٹرل پولیس آفس آمدپر پولیس افسران و جوانوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔سنٹرل پولیس آفس میں کمان تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے باقاعدہ طور پر آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا۔آئی جی اسلام آباد کی آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔اس موقع پرکیپٹن محمد سہیل چوہدری نے پولیس افسران سے تعارفی ملاقاتیں کیں۔نئے آئی جی اسلام آباد نے افسران سے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی بریفنگ لی ۔آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس کے سٹاف سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔ نئے آئی جی اسلام آباد کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر نو تعینات آئی جی کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، شہریوں کو بروقت اور موثر پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا،جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے، اسلام آباد میں ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے گی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران و جوان شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کریں، عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کیا جائے ۔جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے پولیسنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا، اسلام آباد پولیس میں احتساب اور نظم و ضبط کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ آئی جی اسلام آبادنے پولیس فورس کے پیشہ ورانہ معیار کو مزید بلند کرنے پر زور دیاکیپٹن محمد سہیل چوہدری نے اسلام آباد پولیس کے لیے واضح ترجیحات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پولیس فورس ان کے مشن کو آگے بڑھائے گی،شہریوں کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے اسلام آباد پولیس پوری ذمہ داری سے فرائض سرانجام دے گی۔








