اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن میں مینجمنٹ سائنسز، الیکٹریکل انجینئرنگ، الیکٹرونک انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، انجینئرنگ مینجمنٹ، پراجیکٹ مینجمنٹ، کمپیوٹر سائنس، بائیو سائنس، بائیو انفارمیٹکس اور ریاضی کے شعبوں میں پی ایچ ڈی، ایم ایس، ایم بی اے، بی بی اے اور بی ایس کے 872 گریجوایٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فوادحسین مہمان خصوصی …
کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کانووکیشن، 872 گریجوایٹس کو ڈگریاں دی گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن میں مینجمنٹ سائنسز، الیکٹریکل انجینئرنگ، الیکٹرونک انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، انجینئرنگ مینجمنٹ، پراجیکٹ مینجمنٹ، کمپیوٹر سائنس، بائیو سائنس، بائیو انفارمیٹکس اور ریاضی کے شعبوں میں پی ایچ ڈی، ایم ایس، ایم بی اے، بی بی اے اور بی ایس کے 872 گریجوایٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فوادحسین مہمان خصوصی جبکہ معروف سائنس دان ثمر مبارک مند ڈاکٹر انیس احمد مہمان اعزاز تھے۔ چانسلر میاں عامر محمود نے تقریب کی صدارت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد منصور احمد نے خطبہ اسقبالیہ میں یونیورسٹی کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کی حصول کےلئے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباءاور طالبات اپنی قابلیت، وقار اور عزم مصمم کے بل بوتے پر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ چوہدری فواد حسین نے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا اورکہا کہ موجودہ منظر نامہ میں تعلیم کا اختتام ڈگری حاصل کرنے پر نہیں ہو جاتا بلکہ تعلیم وسیع النظری کے ساتھ نئی سمتیں تلاش کرنے کی جانب ایک ختم نہ ہونے والے سفر کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اعلیٰ تعلیم کا کردار زیادہ وسیع اور نمایاں ہو گیا ہے، ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ تعلیم ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، تعلیم ہی سے ہنرمند افرادی قوت پیدا ہوتی ہے اور یہی افراد ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ کانووکیشن میں 31 طلباءو طالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔ مجموعی کارکردگی پر نخشب اعجاز کو جناح گولڈ میڈل دیا گیا۔








