کیڈٹ کالج ورسک میں یومِ والدین تقریب

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):کیڈٹ کالج ورسک میں یومِ والدین تقریب منعقد کی گئی جس میں کیڈٹس کے والدین کے علاوہ عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے۔ اس موقع پر کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔مہمانِ خصوصی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں اعلیٰ تعلیم …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):کیڈٹ کالج ورسک میں یومِ والدین تقریب منعقد کی گئی جس میں کیڈٹس کے والدین کے علاوہ عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے۔ اس موقع پر کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔مہمانِ خصوصی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں اعلیٰ تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھیں اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں تاکہ ہمہ جہت شخصیت کی تشکیل ممکن ہو سکے۔

تقریب کے دوران نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ مجموعی کارکردگی پر کیڈٹ عکاشہ بنگش نے پہلی جبکہ کیڈٹ عزیر رحمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب میں جمناسٹک، گھڑ سواری اور دیگر سرگرمیوں کے عملی مظاہرے بھی پیش کیے گئے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔واضح رہے کہ کیڈٹ کالج ورسک کا قیام 2009 میں عمل میں آیا اور یہ ادارہ اپنے اعلیٰ تعلیمی معیار کے باعث ملک بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ کالج سے فارغ التحصیل طلباء ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔