کے ایس ای 100 انڈیکس 60.64 پوائنٹس کے اضافے سے 40355.02 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 60.64 پوائنٹس کے اضافے سے 40355.02 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 4 ارب 90 کروڑ 54 لاکھ 45 ہزار 127 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 71 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 702 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح خرید …

کراچی ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 60.64 پوائنٹس کے اضافے سے 40355.02 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 4 ارب 90 کروڑ 54 لاکھ 45 ہزار 127 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 71 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 702 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 13 کروڑ 84 لاکھ 76 ہزار 320 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 60.64 پوائنٹس کے اضافے سے 40355.02 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 7.58 پوائنٹس کی کمی سے 22344.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave a Reply