کے ایس ای100انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک بار پھر 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا

کراچی ۔ 7 فروری (اے پی پی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو کاروبار حصص پر سے مند ی کے بادل چھٹ گئے اور تیز ی کا رجحان غالب رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک بار پھر 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں43ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ہوا۔ شیئرز مارکیٹ …

کراچی ۔ 7 فروری (اے پی پی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو کاروبار حصص پر سے مند ی کے بادل چھٹ گئے اور تیز ی کا رجحان غالب رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک بار پھر 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں43ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ہوا۔ شیئرز مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے اسٹیل ،گیس ،فوڈز ،پیٹرولیم اور ٹیلی کام کے شعبوںسمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 44299پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا مگر منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباﺅ کی وجہ سے انڈیکس 44200اور44100پوائنٹس کی دو بالائی حد گنو ابیٹھا مگر مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام تیزی پر ہی ہوا ۔