گذشتہ مالی سال کے دوران خوردنی تیل کی پیداوارمیں 20.56 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) ملک میں جولائی 2017 ءسے مئی 2018 ءکے دوران خوردنی تیل کی پیداوارمیں 20.56 فیصد اضافہ جبکہ گھی کی پیداوارمیں 0.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی 2017 ءسے مئی 2018ءکے دوران ملک میں بناسپتی گھی کی پیداوار 1.116ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.40 فیصد کم …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) ملک میں جولائی 2017 ءسے مئی 2018 ءکے دوران خوردنی تیل کی پیداوارمیں 20.56 فیصد اضافہ جبکہ گھی کی پیداوارمیں 0.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی 2017 ءسے مئی 2018ءکے دوران ملک میں بناسپتی گھی کی پیداوار 1.116ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.40 فیصد کم ہے۔ 2016-17ءکے پہلے 11ماہ میں 1.171 ملین ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔اس عرصے کے دوران ملک میں کوکنگ آئل کی پیداوار 4 لاکھ 29 ہزار 652 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصے میں 3 لاکھ 56 ہزار 120 ٹن پیداورحاصل ہوئی تھی۔ یوں ایک سال کے دوران ملک میں کوکنگ آئل کی پیداوارمیں 20.56 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔