گذشتہ مالی سال کے دوران کوٹ ادو پاورکمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 4 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017ءکے دوران کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کے اے پی سی او) کے بعداز ٹیکس منافع میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کو 9447 ملین روپے کی بعد از ٹیکس آمدن ہوئی جبکہ مالی سال …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017ءکے دوران کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کے اے پی سی او) کے بعداز ٹیکس منافع میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کو 9447 ملین روپے کی بعد از ٹیکس آمدن ہوئی جبکہ مالی سال 2016ءکے لئے کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع 9071 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2016ءکے مقابلہ میں مالی سال 2017ءکے دوران کے اے پی سی او کا بعد از ٹیکس منافع 4 فیصد تک بڑھ گیا جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 10.31 روپے کے مقابلہ میں 10.71 روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply