اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 632نئے کیسز اور 6اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔ پاکستان میں اتوار کووڈ 19- کے کل ایکٹیو کیسز کی تعداد 9135ریکارڈ کی گئی ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں میں 632 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعداو شمار کے مطابق ہفتہ کو کورونا وائرس کے …
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 632نئے کیسز اور 6اموات رپورٹ ہوئیں ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 632نئے کیسز اور 6اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔ پاکستان میں اتوار کووڈ 19- کے کل ایکٹیو کیسز کی تعداد 9135ریکارڈ کی گئی ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں میں 632 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعداو شمار کے مطابق ہفتہ کو کورونا وائرس کے 5زیر علاج مریض ہسپتال جبکہ ایک مریض گھر میں جاں بحق ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کورونا وائرس کا متاثرہ کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ کووڈ19- کیلئے پاکستان بھر میں 1912مختص وینٹیلیٹرز میں سے 95وینٹیلیٹرز زیر استعمال ہیں۔ ہفتہ کو ملک بھر میں 33725ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے سندھ کے 9918، پنجاب 12178، خیبر پختونخوا4252، وفاقی دارالحکومت میں4746 ، بلوچستان میں 1960، گلگت بلتستان میں 193اور آزاد کشمیر میں 478 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 298968مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور کورونا متاثرین کی صحت یابی کی شرح نمایاں حد تک 90فیصد سے زیادہ ہے۔ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اب تک کورونا متاثرین کی تعداد 314616 تک ہے جن میں آزاد کشمیر کے 2816، بلوچستان کے 15371، آئی سی ٹی 16766، کے پی کے 37973، پنجاب کے 99812اور سندھ کے 138050 متا ثرین شامل ہیں۔ وبا کے پھیلا? سے لیکر اب تک ملک میں 6513اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ، جن میں گذشتہ روز 2مریضوں کے ہسپتال جبکہ ایک مریض کی ہسپتال سے باہر اموات سمیت سندھ میں 2520اموات ، پنجاب میں گذشتہ روز ہسپتال میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی اور اموات کی مجموعی تعداد 2240، کے پی کے میں 1260، آئی سی ٹی میں 183، بلوچستان میں 146، گلگت بلستان میں 88اور گذشتہ روز کی ایک شخص کی موت کے بعد آزاد کشمیر میں 76اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 3644762کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں 735ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس وقت ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں 753مریض زیر علاج ہیں۔








