اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے 4896 نئے کیسز اور68 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز89,249 اور مجموعی اموات 1838 ہو گئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 56 ہزار …
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران4896 نئے کیسز،68 اموات رپورٹ ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز89,249 ،اموات 1838 ہو گئیں 31,198 مریض صحت یاب،4793 ہسپتالوں میں زیر علاج، 1295 کی حالت تشویشناک ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے 4896 نئے کیسز اور68 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز89,249 اور مجموعی اموات 1838 ہو گئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 56 ہزار 213، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی89 ہزار 249 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران4896 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،68 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1838 ہو گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 33 ہزار536کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد33 ہزار 144 تک پہنچ گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد11ہزار 890 اور اسلام آباد میں 3946 ہو گئی۔ بلوچستان میں 5582، گلگت بلتستان میں 852کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 299ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک31 ہزار 198 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد1838تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 575، پنجاب میں629، کے پی کے میں521 گلگت بلتستان 12، آزاد جموں و کشمیر میں7، اسلام آباد میں41 اور بلوچستان میں 53 شامل ہیں۔ اب تک 6لاکھ 8 3ہزار 232 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 812 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 742ہسپتالوں میں 4793 مریض زیر علاج ہیں۔1295 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔








